امریکہ میں یومیہ کیسز ایک لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں، ڈاکٹر فاؤچی



,امریکہ میں یومیہ کیسز ایک لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں، ڈاکٹر فاؤچی

امریکہ میں وبائی امراض کے سب سے بڑے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ اگر عوام نے صحتِ عامہ کی سفارشات پر عمل نہ کیا تو کرونا وائرس کے کیسز یومیہ ایک لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں,۔
انہوں نے یہ بات اسکول اور دفاتر کھولنے سے متعلق سینیٹ کی سماعت کے دوران کہی۔ ڈاکٹر فاؤچی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں وبائی امراض کے شعبے کے سربراہ ہیں,۔
ان سے سوال کیا گیا کہ بعض ریاستوں میں کیسز کے حالیہ اضافے کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ اس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل درست پیش گوئی تو نہیں کر سکتے۔ لیکن ان کا خیال ہے کہ نتائج پریشان کن ہوں گے,۔
ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ اب یومیہ 40 ہزار کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ اگر صورتِ حال نہ بدلی تو یومیہ ,ایک لاکھ کیسز پر بھی مجھے حیرت نہیں ہو گی اور میں بے حد فکر مند ہوں

Comments