,گوگل کا امریکہ میں دفاتر کھولنے کا فیصلہ مؤخر
گوگل نے امریکہ میں اپنے تمام دفاتر کھولنے کے فیصلے کو دو ماہ کے لیے مؤخر کر دیا ہے,۔
گوگل کی ترجمان کیتھرین ولیم کے مطابق کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر امریکہ میں گوگل کے تمام دفاتر سات ستمبر تک بند رہیں گے,۔
اس سے قبل گوگل نے کہا تھا کہ کہ بعض دفاتر میں چھ جولائی سے آپریشن شروع کر دے گا, ۔ تاہم اب گوگل نے اپنے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات ستمبر تک اپنے گھروں سے ہی کام کریں,۔
گوگل کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب امریکہ کی 14 ریاستوں میں جون کے مہینے میں کیسز کی تعداد ڈبل سے بھی زیادہ ہو گئی تھی,۔
Comments
Post a Comment