پاکستان- میں کرونا وائرس کے شکار مزید 91 مریض دم توڑ گئے ہیں- جس کے بعد کُل ہلاکتیں 4395 تک پہنچ گئی ہے,



  • پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار مزید 91 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد کُل ہلاکتیں 4395 تک پہنچ گئی ہے۔,
  • پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4133 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 2741 سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔,
  • امریکہ میں کرونا وائرس کے 47000 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک روز کے دوران کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔,
  • امریکہ میں ماہرِ وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔,
  • گوگل نے امریکہ میں اپنے تمام دفاتروں کی بندش میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔,
  • وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن کے 36 علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔,
  • دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ دس ہزار 632 ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ایک لاکھ 27 ہزار 410 ہیں۔,

Comments